وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،8نکاتی ایجنڈا جاری

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 10:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ،اجلاس کا  8نکاتی ایجنڈے جاری کردیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس کیلئے 8 نکاتی ایجنڈے جاری کیا گیا ہے جس میں اقتصادی رابط کمیٹی کے 3 جون کوپاکستان اسٹیل کے 9 ہزار سے زائد ملازمت سے فارغ کرنے کے فیصلوں کی توثیق پرغورکرے گی ۔

اجلاس میں بجٹ تیاری اورابتدائی خدوخال پربریفنگ کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی ،معاشی،سلامتی اورکورونا وباؤ کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ،چینی کمیشن رپورٹ پرعملدرآمدسے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

اجلاس میں  متروکہ وقف املاک میں اصلاحات اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کنٹریکٹ سے متعلق کارکردگی پربریفنگ دے گی، صدراورسی ای او ایس ایم ای بینک کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

 اسلام آباد کے سیکٹرایف 12 اورجی 12 فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوس اتھارٹی کومختص کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی ، مختلف سیکٹرز کیلئے نجی شعبہ سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی تجویزپرکابینہ کو بریفنگ دی جاے گی۔